ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب الیکشن کو لے کر امریندر، کیجریوال کے درمیان ٹوئٹر وار

پنجاب الیکشن کو لے کر امریندر، کیجریوال کے درمیان ٹوئٹر وار

Thu, 29 Dec 2016 22:52:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 29/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کانگریس کے چیف امریندر سنگھ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ٹوئٹر پر ایک دوسرے پر جم کر لفظی تیر چلایا۔اسی کڑی میں سنگھ نے آپ سربراہ کو پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کیجریوال نے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں اور ریاست کو ڈرگس سے آزاد کرانے میں مدد کے لیے بادل اور ریاست کے وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا کے خلاف لڑ رہے ہیں،اس کے بعد امریندر نے پنجاب کی عوام سے کئے جھوٹے وعدوں کے لیے کیجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔امریندر نے کہاکہ ہمیشہ سے جانتا تھا کہ پنجاب کے بارے میں آپ کا پرلاپ ناٹک ہے، اب آپ نے خود ہی یہ مان لیا ہے، تو مہینوں سے آپ جو جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹے ذاتی عزم کااظہار کر  رہے ہیں، ان کے لیے معافی مانگئے۔عام آدمی پارٹی کی طرف سے پہلے صحافی اور دہلی کے ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ کو پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے خلاف لامبی سیٹ سے انتخاب لڑوانے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر یہ جنگ شروع ہوئی ہے۔امریندر نے جرنیل کو کمزور امیدواربتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ آپ کی بادلوں کے ساتھ ملی بھگت ہے۔پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ نے ٹوئٹ کیاکہ لامبی سیٹ پر جرنیل کو امیدوار بنایا جانا بادل کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے  آپ -شرومنی اکالی دل کی ملی بھگت کا ثبوت ہے، دونوں کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔اس کے جواب میں کیجریوال نے کہاکہ سر، آپ پرکاش بادل جی یا سکھبیر بادل یا مجیٹھیا کے خلاف لڑ رہے ہیں یا محفوظ نشست سے؟۔
 


Share: